بن جندلۃ السلمی: زید القمی نے محمد بن سیرین سے انہوں نے ابن عباس سے روایت کی کہ بنو سلیم کے ایک بدو نے جس کا نام مطرح بن جندلہ تھا، حضور اکرم سے دریافت
کیا، یا رسول اللہ! آپ کی امّت کو امم سابقہ پر کتنی فضیلت حاصل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جتنی فضیلت کہ خالق کو مخلوق پر حاصل ہے۔ ابو موسیٰ نے ان
کا ذکر کیا ہے۔ ہم پیشتر ازیں اس حدیث کا ذکر مفرح بن جدالہ کے ترجمے میں کر چکے ہیں۔ ان میں سے ایک دوسری کی تصحیف معلوم ہوتی ہے۔ واللہ اعلم۔