بن رافع بن عدی بن زید بن جشم بن حارثہ بن حارث بن خنررج بن عمرو بن عامر بن اوس انصاری اوسی حارثی: وہ ظہیر بن رافع کے سگے بھائی تھے: اور غزوۂ اُحد اور بعد کے تمام غزوات میں شامل رہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت تک زندہ رہے۔ واقدی لکھتے ہیں کہ جنابِ مظہر حارثی شام سے توانا مزدوروں کا ایک گروہ لے کر خیبر میں اپنی زمینوں پر کام کرانے کو لائے۔ خیبر میں تین دن کے بعد، یہودیوں نے انہیں اُکسایا چنانچہ وہ شہر سے باہر نکلے، تو وہ شامی جو بیگار میں پکڑے آئے تھے۔ حملہ آور ہوئے اور انہیں قتل کردیا یہود نے شامیوں کو زادِ راہ دیا، چنانچہ وہ واپس چلے گئے، خلیفہ کو یہود کی شرارت کا علم ہوا۔ تو یہود کو جلا وطن کردیا۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۸)