جعفر نے ان کا ذکر کیا ہے اور باسنادہ اعمش سے انہوں نے سلمہ بن کہیل سے انہوں نے عطا سے انہوں نے جابر سے روایت کی کہ ایک انصاری نے ایک قبطی غلام کو جو دبر کا
باشندہ تھا، آزاد کیا یہ محتاج تھا اور مقروض تھا۔ غلام کا نام مذکور تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ سو درہم سے خرید کر قیمت اسے دے دی اور فرمایا کہ یہ
رقم لے لو اور قرض ادا کر کے باقی اپنے اہل خانہ پر خرچ کرو۔ ابو الزہیر نے جابر سے روایت کی ہے اور بتایا ہے کہ غلام کا نام یعقوب تھا، اور جس انصاری نے آزاد
کیا تھا۔ اس کنیت ابو مذکور تھی۔ یہی بات صحیح معلوم ہوتی ہے۔ ابو موسی نے اس کا ذکر کیا ہے۔