بن سنباد عقیلی: ان کی کنیت ابو مغیرہ تھی۔ معتمر بن سلیمان نے اپنےوالد سے روایت کی کہ ہم امام حسن رضی اللہ عنہ کے دروازے پر کھڑے تھے کہ ایک شخص جس کا نام میمون بن سنباد تھا اور صحابی تھا، ہماری طرف آیا اور کہنے لگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے قوام کا دار و مدار شرارِ امّت پر ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو عمر کہتے کہ بعض لوگ انہیں صحابی نہیں مانتے بات صرف اتنی ہے کہ وہ یمنی تھے۔