بن یامین: سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ میمون بن یامین، جو مدینے میں یہود کا سردار تھا مسلمان ہوگیا انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ اپنے اور یہود مدینہ کے درمیان کسی کو حکم مقرر کریں۔ تو مجھے وہ بطورِ حکم تسلیم کرلیں گے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کو بلا بھیجا اور میمون کو گھر میں چھپا دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تجویز پیش کی، تو یہود میمون بن یامین کو حکم ماننے پر تیار ہوگئے۔ جب اُنہیں سامنے لایا گیا اور انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی تو یہود نے میمون بن یامین کو حکم ماننے سے انکار کردیا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ’’قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهٖ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى مِثْلِهٖ‘‘ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔