بن زیاد بن عطیف: ایک روایت میں یوں آیا ہے ملحان بن عطیف بن حارثہ بن سعد بن خزرج بن امرو القیس بن عدی بن اخرم طائی۔ عدی بن حاتم کے بھائی تھے اسلام لائے اور حضور کی خدمت میں حاضر ہُوئے۔ حضرت ابو بکر صدیق کی گفتگو سُنی۔ مہماتِ شام اور فتح دمشق میں موجود تھے۔ ابو عبیدہ بن جراح نے انہیں خالد بن ولید کے ساتھ حمص روانہ کیا تھا، یہ بلا ذری کا بیان ہے۔ معرکہ صفین میں یہ امیر معاویہ کے لشکر میں تھے۔ اور عدی بن حاتم حضرت علی کے لشکر میں۔