ابو عبد الملک القیسی: ان کے بیٹے عبد الملک نے ان سے روایت کی۔
ابو یاسر بن ابو حبہ نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے محمد بن جعفر سے انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے انس بن سیرین سے، انہوں نے عبد الملک بن منہال سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایامِ بیض کے تین دنوں کے روزے کی تاکید فرمائی کہ ان کا ثواب مہینے بھر کے روزوں کے ثواب کے برابر ہے۔
ابو داؤد طیاسی اور سلیمان بن حرب نے شعبہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔ ابو عمر کا قول ہے کہ ان کے نزدیک عبد الملک بن منہال وہم ہے اور ان کے خیال میں ملحان درست ہے۔ ہم ملحان کے ترجمے میں ان کا ذکر کر چکے ہیں۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔