وہ بیعت رضوان میں موجود تھے۔ ان کا ذکر اس حدیث میں ملتا ہے، جو راشد بن سیار مولی عبد اللہ بن ابی اوفی نے روایت کی۔ وہ کہتے ہیں۔ مَیں نے جن پانچ آدمیوں کو
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخت کے نیچے بیعت کرتے دیکھا۔ ان میں مرداس یا ابن مرداس شامل تھے۔ وہ مغرب سے پہلے نماز پڑھ رہے تھے، ابن مندہ، ابو نعیم ابو
موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے اور چونکہ ابن مندہ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے۔ اس لیے استدراک کی ضرورت نہیں۔