ابن شاہین نے اِن کا ذکر کیا ہے۔ ان کی اولاد نے ان سے حدیث یوں بیان کی ہے کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ ان کے چہرے کو
تھپتھپایا اور دعائے خیر فرمائی۔ ان کو فرمان لکھ کر دیا اور اپنے قبیلہ کے صدقات کی تولیت انہیں مرحمت فرمائی۔ ابو موسی نے اسی طرح بیان کیا ہے۔
ابن الکلبی نے ان کا نام مرداس بن مویلک لکھا ہے اوران کا سلسلۂ نسب یوں بیان کیا ہے: مرداس بن مویلک بن وافد بن ریاح بن ثعلبہ بن سعد بن عوف بن کعب بن حلان بن
غنم بن غنی بن اعصر الغنوی وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہدیۃً ایک گھوڑا پیش کیا۔