محمد بن ابو بکر بن ابی عیسی نے کوشیدی سے انہوں نے ابن ریدہ سے انہوں نے طبرانی سے انہوں نے علی بن ابراہیم خزاعی سے انہوں نے عبد اللہ بن داؤد بن دلہاث بن
اسماعیل بن عبد اللہ بن مسرع بن یاسر بن سوید سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے اپنے والد دلہاث سے انہوں نے اپنے باپ اسماعیل سے روایت کی کہ اِن کے والد عبد
اللہ نے اپنے والد مسرع سے روایت بیان کی۔ انہیں یاسر نے بتایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خیل (نواحِ مدینہ میں ایک بستی) کو روانہ کیا اور ان کی
بیوی حاملہ تھی۔ اس اثناء میں ان کی بیوی نے ایک بچہ جنا، جسے وہ اٹھا کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائیں اور کہا! یا رسول اللہ یہ بچّہ ابھی ابھی پیدا
ہوا ہے۔ اس کا باپ خیل میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نام رکھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچّہ لے لیا۔ اس پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے دعائے خیر
فرمائی اور نام مسرع رکھا۔ کیونکہ اُس نے آنے میں جلدی کی ہے۔ سو یہ مسرع بن یاسیر ہے۔