ابنِ شاہین نے ان کا ذکر کیا ہے۔ محمد حجش سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معمر کے پاس سے گزرے، دیکھا، کہ دونوں رانیں ننگی کیے بیٹھے ہیں۔ فرمایا۔ معمر! اپنی رانیں ڈھانپ لو کہ جسم کا یہ حصّہ بھی شرمگاہ میں شامل ہے۔ یہ حدیثِ جرید کہلاتی ہے۔ اس کو ابو موسیٰ نے بیان کیا ہے۔