بن ابی بن سلول: یہ عبد اللہ مجہول کے بھائی تھے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنھیں صحبت میسّر نہیں ہوئی جعفر بن عبد اللہ سالمی نے ربیع بن بدر سے اس نے
راشد الحمانی سے اس نے ثابت السنانی سے اُس نے محمد بن عبد اللہ بن ابی سے روایت کی کہ ہم رسولِ کریم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ نے فرمایا اے انصار! اللہ تعالیٰ
نے تمہاری طہارت کو بہ نظر دیکھا ہے۔ کیا تم بتاؤ گے کہ تم کیا کرتے تھے۔ ہم نے عرض کیا رسول اللہ! ہم میں کچھ اہلِ کتاب بھی بود و باش رکھتے تھے۔ جب وہ بیت
الخلا سے واپس آتے، تو پانی سے طہارت کیا کرتے۔ یہ حدیث اسی طرح بیان ہوئی ہے اور جعفر السالمی سے روایت کی گئی ہے لیکن یہ غلط ہے اور درست اسناد حسبِ ذیل ہے:
محمد بن عبد اللہ بن سلام ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔