حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مولی تھے ان کا اصلی نام مانا ہیہ تھا۔ آپ نے محمّد رکھ دیا حاکم ابو عبد اللہ نے ان کا ذکر ان صحابہ میں کیا ہے۔ جو ترکِ وطن
کرکے خراسان آگئے تھے۔ عبد اللہ بن محمّد بن مقاتل بن محمّد بن موسیٰ بن محمّد بن ابراہیم بن محمّد نے جو حضور اکرم کے مولی تھے بیان کیا کہ مُجھ سے میرے باپ نے
اپنے باپ مقاتل بن محمّد بن موسیٰ سے، اس نے اپنے باپ سے روایت کی کہ محمد کا نام مانا ہیہ تھا اور وہ ایک مجوسی تاجر تھا۔ انھوں نے حضور کا نام نامی سُنا اور
مرو سے بہ غرضِ تجارت روانہ ہوئے اور مدینہ میں آئے۔ اسلام لے آئے۔ اور حضور اکرم نے ان کیا نام محمّد رکھا اور اپنا مولی(دوست، مقرب) قرار دیا۔ بعد از قبولِ
اسلام وہ واپس چلے گئے۔ ان کا مکان جامع مسجد کے آمنے سامنے تھا۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔