بن حزیفہ بن غانم بن عامر بن عبد اللہ بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب بن لوئی القرشی العدوی: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوئے اور ایامِ حرہ
میں بمقام مدینہ ۶۳ برس کی عمر میں فوت ہوئے۔
ابو نعیم لکھتا ہے۔ ہمیں ابو موسیٰ نے اسے ابو علی نے اسے ابع نعیم نے اسے محمّد بن احمد بن حسین نے اسے محمّد بن عثمان بن ابی شیبہ نے، اسے احمد بن عیسیٰ نے
اسے عبد اللہ بن وہب نے اسے ابن لہیعہ نے، خالد بن یزید سے، اس نے سعید بن ابی بلال سے اس نے محمّد بن ابی الجہم سےسُنا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
شخص کو اونٹ چرانے کے لیے ملازم رکھا۔ اتفاقاً ایک آدمی کا وہاں سے گُزر ہوا، اس نے دیکھا کہ اس نے اپنی شرمگاہ کو ننگا کیا ہوا تھا، حضور کو معلوم ہوا تو
فرمایا کہ جس شخص کو علی الاعلان خدا سے شرم نہیں آئی وہ اس سے علیحدگی میں کیونکہ شرمائے گا اس لیے اس کی مزدوری ادا کرکے اسے فارغ کردو۔
ابو نعیم لکھتا ہے کہ محمّد بن عثمان بن ابی شیبہ نے اقوالِ صحابہ میں اس کا ذکر کیا ہے لیکن مَیں اسے درست نہیں سمجھتا۔ اس کی ابو نعیم، ابو اسحاق اور ابو
موسیٰ نے تخریج کی ہے۔