ان کی پیدائش حضور اکرم کے عہد میں ہوئی ابن مندہ نے اس کی تخریج کی ہے ابو موسیٰ نے بھی اس کی تخریج کی ہے وہ کہتا ہےکہ ابن شاہین نے بھی ان کا ذکر کیا ہے وہ
لکھتا ہے بغوی کہتا ہے کہ میں نے بعض ایسی کتابیں دیکھی ہیں جب میں ان راویوں کا ذکر ہے، جنہوں نے حضور سے سماع کیا، یا آپ کے عہد میں پیدا ہوئے چنانچہ ان لوگوں
میں سے کسی کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں لیکن محمد بن ابی سلمہ کے بارے میں یہ خیال درست نہیں کیونکہ یہ صاحب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں فوت
ہوئے ان کی بیوہ اُمّ سلمہ سے حضور نے نکاح کیا اور اُن کی اولاد کو اپنے دامن تربیت میں لے لیا ان وجوہ کی بنا پر ان سے بڑھ کر اور کسے درجۂ صحابیت حاصل ہوسکتا
ہے میں نہیں سمجھ سکا کہ ابو موسیٰ کو اس استدراک کی ضرورت کیوں پیش آئی۔