بن ثابت بن ابی الاقلح: ان کا نسب ان کے باپ کے ترجمے میں لکھ آیا ہوں وہ انصاری ہیں اِن کا ذکر اس حدیث میں مذکور ہے جو ان کے والد عاصم کے غزوۂ رجیع میں تیسرے
سال ہجری میں شہادت کے بارے میں مروی ہے جناب محمد کو مصاحبت کا شرف حاصل ہوا ہوگا۔ ابن مندہ نے اس کی تخریج کی ہے اور لکھا ہے کہ وہ بیعت رضوان کے موقعہ پر
موجود تھے۔ نیز اس کے بعد تمام غزوات میں جو صلح حدیبیہ کے بعد وقوع پذیر ہوئے شامل رہے ابو موسیٰ نے بھی اس کی تخریج کی ہے اس لیے استدراک بلا وجہ ہے۔