ایک روایت میں نصری آیا ہے، لیکن مصری درست ہے ہمیں یحییٰ بن محمود نے ادتاً بہ سند خود ابن ابی عاصم سے اسے حوطی نے انھیں ابو المغیرہ نے انھیں ولید بن سلیمان
بن ابی سائب نے انھیں لیسر بن عبید اللہ بن محیریز نے اسے عبید اللہ بن سعدی نے اسے محمّد بن حبیب نے بتایا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب تک
کفّار مارے جاتے رہیں گے یا جب تک کفّار سے جنگیں ہوتی رہیں گی، ہجرت ختم نہیں ہوگی۔
اور حسان بن ضمری نے ابن سعدی سے اور انھوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ابن مندہ کہتا ہےکہ یہ اسناد درست ہے کیونکہ محمّد بن حبیب نہ تو شامیوں
میں تھا نہ مصریوں میں سوائے اس محمّد بن حبیب کے، جو ابو رزین العقیلی سے روایت کرتا ہے ۔ واللہ اعلم، تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔