ان کا شمار اہلِ مدینہ سے ہوتا ہے۔ ان کا نام صحابہ میں لیا جاتا ہے، لیکن غیر معروف آدمی ہیں۔ قاضی ابو احمد نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے مدنی ہیں اور غیر
معروف۔ ان سے مروی حدیث کی لیث نے تصدیق نہیں کی ابن الہاد نے صفوان بن نافع سے اُنہوں نے محمد بن ہشام سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ تمہاری باہمی گفتگو امانت ہوتی ہے، اس لیے مومن کے لیے یہ حلال نہیں۔ کہ وہ اپنے بھائی سے بُری بات منسوب کرے۔
علی بن المدینی سے کسی نے ان کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا غیر معروف ہے۔ میں اسے نہیں جانتا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کی تخریج کی ہے۔