بن مخرمہ بن مطلب بن عبد المناف بن قصی: عبد اللہ بن محمد بن عبد العزیز لکھتے ہیں کہ مَیں نے ابن ابی داؤد کی کتاب میں جو صحابہ کے بارے میں ہے دیکھا کہ مصنّف
نے محمد بن قیس بن مخرمہ کا شمار صحابہ میں کیا ہے۔ حالانکہ میں نہیں سمجھتا کہ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سُنی ہے۔
احمد بن عبد اللہ بن یونس نے ثوری سے اس نے عبد اللہ بن مؤمل سے اُس نے محمد بن عباد بن جعفر سے اُس نے محمد بن قیس بن مخرمہ سے سُنا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا کہ جو شخص حرمین میں فوت ہُوا۔ وہ قیامت کے دن امن و امان میں اُٹھے گا۔ غریانی نے ثوری سے اُس نے محمد بن قیس بن مخرمہ سے اور انھوں نے اپنے باپ
سے روایت کی ہے ابو احمد عسکری نے قیس بن مخرمہ کے ترجمے میں لکھا ہے کہ اِن کے دونوں بیٹے محمد اور عبد اللہ جو ابھی بچّے تھے وہ والد کے ساتھ ہولیے تھے اور جس
حدیث کا ہم نے ذکر کیا ہے محمد بن قیس کی زبانی روایت کی ہے۔