بن امّیہ بن عابد بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم قرشی مخزومی: ان کی والدہ کا نام ہندہ بنتِ عتیق بن عابد بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم تھا اور ہندہ کی والدہ کا
نام حضرت خدیجہ بنت خویلد تھا ان سے کوئی روایت مروی نہیں اور نہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مصاحبت ہی ثابت ہے یہ ابو عمر کی رائے ہے ابو موسیٰ نے ان کا
نام محمد بن صیفی الخزومی لکھا ہے ابنِ شاہین کہتا ہے کہ یہ صحابی انصاری نہ تھے ان کا سلسلۂ نسب محمد بن صیفی بن امّیہ بن عابد بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم ہے
وہ لکھتا ہے کہ یہ صحابی انصاری نہ تھے ان کس سلسلۂ نسب محمد بن صیفی بن امّیہ بن عابد بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم ہے وہ لکھتا ہے کہ میں نے عبد اللہ بن سلیمان
کو سُنا کہ وہ اپنی تصنیف کتاب المصابیح میں انھیں نسب قداح سے شمار کرتا ہے ابو عمر اور ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔