ان کا تعلق بنو عبد الدار سے تھا امام بخاری نے ان کا ذکر الواحدان میں کیا ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی صحبت ثابت نہیں یزید بن قسیط، یزید بن
خصیفہ اور محمد بن منکدر نے اِن سے ایسی احادیث روایت کی ہیں جو انھوں نے حضرت ابو ہریرہ کے واسطے سے حضور اکرم سے سُنیں۔
ابو نعیم لکھتا ہے کہ صحیح نام محمود بن شرحبیل ہے اور ان سے عبد اللہ بن التمیمی کی حدیث نقل کی ہے اس نے منکدر بن محمد بن منکدر ہے اس نے محمد بن منکدر سے اس
نے محمد بن شرجیل سے روایت کی کہ بنو عبد الدار کے ایک فرد نے بیان کیا کہ مَیں نے سعد بن معاذ کی قبر سے مٹھی بھر مٹّی اٹھائی اس سے کستوری کی خوشبو آرہی تھی۔
محمد بن عمرو بن علقمہ نے ابن المنکدر سے اس نے محمود بن شرحبیل سے روایت کی ابو مندہ اور ابو نعیم نے اس کی تخریج کی ہے۔