ابو موسیٰ کہتا ہے کہ بعض لوگوں نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے عثمان بن عمر نے شعبہ سے، اس نے واقد بن محمد سے اس نے صفوان بن سلیم سے، اس نے محمّد بن سہل بن
ابی خیثمہ سے یا سہل بن ابی خیثمہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم کسی چیز کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو تو اس کے قریب کھڑے ہو تاکہ
شیطان تم میں اور تمہاری نماز میں حائل نہ ہو: اسے معاذ بن معاذ اور یزید بن ہارون نے شعبہ سے اسی طرح روایت کیا۔ اسی طرح اسے ابن عیینہ نے صفوان سے اس نے نافع
بن جبیر سے اس نے سہل سے بلاشبہ روایت کیا ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔