عبدان بن مروزی نے انھیں صحابہ میں شمار کیا ہے نیز انھیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شرفِ سماع حاص ہوا اور ابو سعید الاشح نے ابو خالد سے اُنھوں نے یحییٰ
بن سعید سے انہوں نے محمد بن محمود سے سُنا کہ رسول کریم نے ایک اندھے کو وضو کرتے دیکھا جب وہ اپنے ہاتھ اور مُنہ دھو چکا تو آپ نے اسے فرمایا کہ پاؤں کے تلووں
کو بھی اچھی طرح دھو چنانچہ اس نے تعمیل ارشاد میں پاؤں کو چھی طرح دھویا۔
عبدان کہتے ہیں کہ ہمیں حسن بن ابی امّیہ اور ابو موسیٰ نے بتایا کہ ہمیں ابن نمیر نے انھوں نے یحییٰ سے اسی طرح سُنا ابنِ ابی حاتم کہتے ہیں کہ محمد بن محمود
بن عبد اللہ بن مسلمہ نے میرے بھائی محمد بن مسلمہ سے اُنھوں نے اپنے والد سے روایت کی اور ان سے ان کے بیٹے سلیمان نے روایت کی اور یحییٰ بن سعید نے محمد بن
محمود سے روایت کی۔ ابو موسیٰ نے تخریج کی ہے۔