بن وہب الکندی ان سے سعید بن جبیر نے روایت کی انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا۔ مَیں اس امر کو جائز قرار نہیں دوں گا کہ تم سبز، سفید یا سیاہ رنگ کے برتن میں نبیذ تیار کرو۔ ہاں اس میں کوئی حرج نہیں کہ تم اپنے گلاس یا پینے کے برتن میں نبیذ تیار کرو اور جب اس کا ذائقہ ٹھیک ہوجائے۔ تو پی لو۔ ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔