القرشی: طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔
ابو موسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے، انہوں نے احمد بن عبد اللہ سے (ابو موسیٰ کہتے ہیں) انہوں نے ابو طالب کوشیدی سے، انہوں نے ابوبکر بن ربذہ سے۔ ان دونوں نے
سلیمان بن احمد سے انہوں نے اسحاق بن ابراہیم دہری سے، انہوں نے عبد الرزاق سے انہوں نے اسرائیلی یعنی ابن یونس سے، انہوں نے سماک بن حرب سے انہوں نے معبد
القرشی سے روایت کی: کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قدید میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا۔ آپ نے اس سے دریافت فرمایا۔ آیا
آج تم نے کچھ کھایا ہے؟ اس نے عرض کیا۔ کھایا تو کچھ نہیں، لیکن پانی ضرور پیا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ آج یوم عشورہ ہے۔ اس لیے اب کچھ نہ کھانا
اور باقی وقت کے لیے روزہ رکھ لینا اسی طرح تمہارے آگے پیچھے جو لوگ ہیں، انہیں بھی کہنا کہ وہ روزہ رکھ لیں۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔