ان کی کنیت ابو حنش تھی۔ طبرانی نے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے۔
ابو موسیٰ نے اجازتاً حسن سے، انہوں نے احمد بن عبد اللہ سے، ابو موسیٰ کہتے ہیں! انہیں ابو غالب نے، انہیں ابو بکر نے، انہیں ابو القاسم سلیمان بن احمد نے، انہیں ابو یزید قراطیسی نے انہیں نجاح بن ابراہیم ازرق نے انہیں صالح بن عمر واسطی نے اسماعیل بن حنش بن معتمر سے انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کی نماز جنازہ پڑھا رہے تھے کہ ایک عورت آگ کی انگیٹھی لیے آئی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سختی سے منع کیا۔ اور وہ واپس چلی گئی۔