ہذلی: غیر منسوب ہیں، اور ان کا شمار شامیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے حمص میں سکونت اختیار کرلی تھی۔
ابو المعالی نصر اللہ بن سلامہ الہیتی نے ابو الفضل محمد بن عمرارموی سے اُنہوں نے ابو جعفر بن مسلمہ سے انہوں نے ابو الفضل عبید اللہ بن عبد الرحمٰن الزہری سے،
انہوں نے ابو بکر جعفر بن محمد فریالی سے، انہوں نے تمیم بن متصر سے، انہوں نے یزید بن ہارون سے انہوں نے جریر بن عثمان سے، انہوں نے سلیم بن عامر سے انہوں نے
معاویہ بن ہذلی سے، جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تھے۔ انہوں نے حضور سے روایت کی۔ فرمایا! منافق نماز ادا کرتا ہے، لیکن خدا اس کی تکذیب کرتا ہے وہ
روزہ رکھتا ہے اور جہاد کرتا ہے مگر خدا اس کی تکذیب کرتا۔ وہ مقاتلہ کرتا اور مارا جاتا ہے۔ اور خدا اسے جہنم میں داخل کرتا ہے۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔