بن انس جہنی: ان کے بیٹے کا نام سہل تھا۔ مصر میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ ان کے بیٹے سہل نے ان سے روایت کی۔ ان کے بیٹے کے پاس ایک بڑی سی کتاب تھی۔ جس میں ان
کی روایات مذکور تھیں۔ اس مجموعے سے امام احمد بن حنبل نے مسند میں، ابو داؤد، نسائی، ابو عیسیٰ، ابن ماجہ اور ان کے علاوہ اور لوگوں نے بھی فائدہ اُٹھایا ہے۔
ابراہیم بن محمد اور اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسناد ہم ابو عیسیٰ ترمذی سے، انہوں نے عباس دوری سے اُنہوں نے عبد اللہ بن یزید مقرمی سے انہوں نے سعید بن ابی
ایوب سے، انہوں نے ابو محروم عبد الرحیم بن میمون سے اُنہوں نے سہل بن معاذ بن انس الجہنی سے۔ انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ جس شخص کو اچھا لباس پہننے کی استطاعت ہو اور وہ بر بنائے تواضع اچھا لباس نہ پہنے، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے ساری مخلوق کے سامنے بلائے گا
اور اسے اختیار دیا جائے گا۔ کہ اہلِ ایمان کا جو لباس بھی اسے پسند ہے وہ اٹھالے۔ ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔