بن سعد یا سعد بن معاذ: امام مالک نے مؤطاعیں ان کا نام اسی طرح لکھا ہے۔
نافع نے ایک انصاری سے انہوں نے معاذ بن سعد سے بیان کیا، کہ کعب بن مالک کی ایک لونڈی تھی۔ جو ان کی بکریاں سلع پہاڑی پر چرایا کرتی تھی۔ ایک دفعہ ایک بکری
بیمار ہوگئی، چراوہی کو معلوم ہوگیا۔ اس نے بکری کو پتھر سے ذبح کردیا۔ مالک نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا
گوشت کھانے کی اجازت دے دی۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔