یہ نبو عبد الشمس کے حلیف تھے اور ایک روایت میں ان کا نام مدلاج بن عمر مذکور ہے، یہ حضور اکرم کے ساتھ تمام جنگوں میں شریک ہوئے اور ۵۰ ہجری میں وفات پائی۔
ابن کلبی لکھتا ہے کہ مالک، ثقف اور صفوان بنو عمر و جونبو حجر بن عباد بن یشکر بن عدوان سے تھے۔ سب غزوۂ بدر میں موجود تھے اور وہ بنو عدوان سے تھے۔ جو بنو غنم
بن دو دان بن اسد سے تھے۔ اور اسی وجہ سے انہیں اور ان کے بھائیوں کو بنو عبد شمس کا حلیف شمار کیا جاتا ہے۔ کیونکہ بنو غنم بن دودان بنو عبد شمس کے حلیف تھے
اور یہ ان کے حلیف تھے۔ واللہ اعلم۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے لیکن ابو عمر اور ابن مندہ نے انہیں سلمی، اسلمی یا اسدی شمار کیا ہے۔