ابو صالح نے عبد اللہ بن عباس سے روایت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تین اوقت میں پردہ پوشی کا حکم یوں نازل فرمایا، کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری
غلام مدلج نامی کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لیے بھیجا۔ وہ سوئے ہوئے تھے۔ غلام نے دروازہ کھولا تو حضرت عمر بیدار ہوئے۔ اور ان کی شرمگاہ ننگی ہوگئی
اور غلام کی نظر پڑگئی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کا علم ہوگیا۔ دل میں کہا۔ کاش اللہ تعالیٰ ہمارے بیٹوں، عورتوں اور نوکروں کو ان اوقات میں ہمارے تخلیے
میں دخل انداز ہونے سے روک دے۔ چنانچہ وہ آیت نازل ہوئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد و ثنا کی اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلام کو دعا دی۔
ابن مندہ ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔