ان کی حدیث کا ذریعہ ان کی اولاد ہے۔ ہمیں یحییٰ بن ابو الفرج نے جیسا کہ انہیں باسنادہ ابو بکر احمد بن عمر و نے انہیں یعقوب بن حمید نے انہیں عثمان بن حمزہ نے بتایا کہ انہیں کثیر بن زید نے خالد بن طفیل بن مدرک سے اور انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی کہ انہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی کو مکے سے لانے کے لیے بھیجا اور اسی اسناد سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے بعد سر اُٹھاتے تو مندرجہ ذیل دعا مانگا کرتے۔
اَللَّھُمَّ اَعُوْذُ بِرَضْاکَ مِنْ سَخطِکَ وَاَعْوُذُ بِعَفْوِکَ مِنْ عَقُوُبِتکْ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْکَ لَا اُبَلِغَ ثَنَاءً عَلَیْکَ کَمَا اثنیت عَلٰی نَفْسِکَ۔
تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۸)