بن عمرو ابو ثروان اسلمی: ابن اسحاق نے اِن کا نام مغیث تحریر کیا ہے۔ بعض لوگوں نے معتب لکھا ہے جیسا کہ ہم پہلے لکھ آئے ہیں اور یہ اختلاف ان کے بارے میں ہے۔ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کے سامنے پہنچے تو صحابہ میں مَیں بھی موجود تھا۔ فرمایا۔ ’’اللَّھُمَّ رَبِ السَمٰوَاتِ وَما اَظْلَلْنَ‘‘ اے آسمانوں اور سایہ دار اشیاء کے خدا: اس حدیث کو سعید بن عطاء بن ابی مروان نے اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے دادا ابو مروان سے روایت کیا اور کہا کہ ان کا نام مغیث بن عمرو تھا۔ طبری نے مُعتْب اور باقی لوگوں نے مُعَتَب لکھا ہے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔