آپ ام المومنین ام سلمہ کے آزاد کردہ غلام تھے۔ ان کا قول ہے کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہے۔ ان سے بکیر نے جو عمرہ کے مولی ہیں۔ جو یحییٰ بن عبد اللہ بن بکیر مخزومی کے دادا تھے۔ روایت کی۔ مہاجر کا شمار مصریوں میں ہوتا تھا۔ بکیر سے مروی ہے کہ انہوں نے مہاجر کو کہتے سنا، وہ کہتے تھے کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پانچ یا دس برس گزارے، اس عرصے میں انہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کچھ نہیں کہا۔ خواہ وہ کام جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔ مَیں نے کیا ہو، یا نہ کیا ہو، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو عمر کہتے ہیں مَیں نہیں کہہ سکتا۔ آیا یہ وہی آدمی ہیں، جنہوں نے یہ بتایا تھا کہ حضور اکرم کے نعلین مبارک میں دوتسمے تھے۔