بن ربیعہ بن عبد شمس بن عبد مناف: اُنہیں عتاب بن اسید نے ایک بار مکے میں اپنا جانشین بنایا تھا۔ بعد میں وہ حضرت عمر کے عہدِ خلافت میں پھر سے ایک دفعہ مکے کے
حاکم بنائے گئے، پھر خلیفہ نے انہیں معزول کر کے قنفذ بن عمیر التیمی کو ان کی جگہ مقرر کردیا۔ جناب محرز جنگ جمل میں مارے گئے تھے۔ ان کا شمار اہلِ مکہ میں
ہوتا ہے۔ ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔