الحارثی: حسن بن سفیان نے الوحدان میں ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو موسیٰ کو کتابتہً ابو علی نے انہیں ابو نعیم نے، اُنہیں حبیب بن حسن نے انہیں محمد بن یحییٰ نے، انہیں احمد بن یحییٰ بن محمد نے اُنہیں ابراہیم بن سعد نے اُنہیں محمد بن اسحاق نے انہیں محمد بن مسلمہ اور عبد اللہ بن ابی بکر نے اُنہیں مکنف الحارثی نے بتایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے موقعہ پر محیصہ بن مسعود کو ۳۰ وسق کھجور اور ۳۰ وسق جو عنایت فرمائے تھے ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔