الغفاری: نضلہ بن عمرو الغفاری سے مروی ہے کہ بنو غفار کا ایک آدمی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ نے نام دریافت کیا تو کہنے لگا، مہران، ایک روایت میں نبہان آیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر مکرم کردیا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس کا ذکر کیا ہے۔