ابن ابی عاصم نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔ امام بخاری ان کی صحبت کے قائل ہیں۔ ابو حاتم کہتے ہیں۔ انہیں صحبت میّسر نہیں ہوئی۔ ہمیں یحییٰ بن محمود نے
کتابتہً با سنادہ ابن ابی عاصم سے روایت کی۔ وہ کہتے ہیں ہمیں یعقوب بن حمید نے انہیں ابن عیینہ نے، انہیں عمر بن دینار نے، انہیں حسن بن محمد نے انہیں
مخلدالغفاری نے بتایا کہ بنو غفار کے تین غلام، جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے دورِ خلافت میں
اُنہیں ہر سال تین ہزار درہم دیا کرتے تھے۔ عمر و بن دینار لکھتے ہیں کہ انہوں نے مخلد الغفاری کو دیکھا تھا۔۔۔ ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر
کیا ہے۔