ایک روایت میں حکیم بن معاویہ ہے۔ علاء بن حارث نے حزام بن حکیم سے، انہوں نے اپنے چچا مخمر سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مائع کے
بارے میں جو پیشاب کے بعد بعض اوقات نکلتا ہے دریافت کیا۔ فرمایا یہ مذی ہے، جب تمہیں ایسی حالت پیش آئے تو آلۂ تناسل کو دھو کرنماز کے لیے وضو کرلو۔ اسی طرح
مخمر سے منقول ہے، لیکن صحیح نام حکیم بن معاویہ ہے۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ہاں ابو عمر نے ان کا نام مخمر بن معاویہ البہزی تحریر کیا ہے۔ انہوں نے حضور
اکرم سے سُنا کہ نحوست کوئی چیز نہیں۔
ابو احمد عسکری نے اس کا ذکر کر کے لکھا ہے کہ مخمر بن معاویہ حیدۃ القشیری نے روایت کی کہ اُنہیں باسنادہ سلیمان بن سلیم الکنانی نے حکیم بن معاویہ سے اُنہوں
نے اپنے چچا مخمر بن حیدہ سے بیان کیا۔ کہ اُنہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ نحوست کوئی چیز نہیں۔ البتہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ عورت، مکان یا
گھوڑا مبارک ثابت ہوتا ہے ابو عمر لکھتا ہے کہ مجھے اس کی کوئی وجہ معلوم نہیں کہ انہیں بہزی کیوں کہتے ہیں۔