بن حارث بن عوف بن ثعلبہ بن عامر بن ذہل بن مازن بن ذبیان بن ثعلبہ بن دؤل بن سعد مناہ بن غامد الازوی الغامدی: انہیں صحبت میّسر آئی۔ ان سے ابور ملہ نے روایت
کی۔ ان کا نام عامر تھا۔ ان کا شمار کوفیوں میں ہوتا ہے۔ اور کوفے میں بنو ازد کے نقیب تھے۔ ایک روایت میں وہ بصری تھے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مخنف کو اصفہان کا حاکم مقرر کیا۔ وہ جنگِ صفین میں بھی شریک تھےا ور بنوازد کا علم ان کے پاس تھا اور وہ ان کی اولاد سے تھے۔ ابو مخنف
لوط بن سعید بن مخنف بن سلیم مورخ اور سیرت نویس تھے۔
ہمیں ابراہیم بن محمّد وغیرہ نے اپنے اسناد سے ابو عیسیٰ سے بیان کیا، انہیں احمد بن منیع نے، انہیں روح بن عبادہ نے انہیں ابن عون نے، انہیں ابو رملہ نے مخنف
بن سلیم غامدی سے بتایا کہ ہم نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفات میں وقوف کیا ہوا تھا، کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا، اے لوگو! ہر
سال، ہر گھر پر قربانی اور رجبیہ (رجب میں قربانی) واجب ہے۔ تینوں نے اس کا تذکرہ کیا۔