ابن ماکو لانے ان کا نسب یوں لکھا ہے: مخربہ بن عدی الجذامی الضبی، جعفر بن کمیل بن و برہ بن حارثہ بن اُمیّہ بن خبیب نے بیان کیا۔ میں نے عصمہ بن کہیل سے
اُنہوں نے اپنے بزرگوں سے اُنہوں نے حارثہ بن عدی سے سُنا، اُنہوں نے کہا کہ میں اور میرا بھائی مخریہ اس وفد میں موجود تھے، جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خدمت میں حاضر ہوا اور وہ لشکر جو ہم پر حملہ آوار ہوا تھا موجود تھا۔ ہمیں ان کے لشکر سے جو تکلیف پہنچی تھی۔ ہم نے اس کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم سے شکایت کی۔ حضور اکرم نے فرمایا۔ تم جاؤ: اور اپنے جانوروں سے جو جانور سامنے آئے۔ اسے بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرو جو شخص اس ذبیحہ کو کھالے، اسے چھوڑ دو۔
انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔