الاسلمی: ایک روایت میں منتذر مذکور ہے۔ افریقہ میں سکونت پذیر ہوگئے تھے۔ ابو عبد الرحمٰن سلمیٰ نے ان سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے سُنا کہ جس نے صبح اُٹھ کر کہا کہ مَیں اللہ کو اپنا رب۔ اسلام کو اپنا دین اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا نبی تسلیم کرتا ہوں۔مَیں اسے ضمانت دیتا ہوں کہ مَیں اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے سیدھا جنت میں لے جاؤں گا۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔
ابو نعیم کہتے ہیں۔ بعض متاخرین نے اس حدیث کو حرملہ سے بہ این اسناد بیان کیا ہے: حرملہ نے ابن وہب سے انہوں نے یحییٰ بن عبد اللہ سے انہوں نے عبد الرحمٰن سلمی سے روایت کی، لیکن یہ وہم ہے کیونکہ یہ ابو عبد الرحمٰن جیلی ہے اور سلمی کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔