بن عبد اللہ بن قوال ۔۔۔ بن وقش بن ثعلبہ از بنو ساعدہ انصاری، خزرجی، ساعدی: غزوۂ طائف میں شہید ہوئے تھے۔
ابو جعفر نے باسنادہ یونس بن بکیر سے، انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے غزوۂ طائف اور بنو ساعدہ منذر بن عبد اللہ بن وقش بن ثعلبہ سے بیان کیا ہے، واقدی نے منذر بن عبد بن قیس بن وقش بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ لکھا ہے۔ ابو عمر نے میرے انداز کے مطابق منذر بن عباد تحریر کیا ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔