بن ابی اسید الساعدی: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اِن کا نام منذر رکھا تھا۔
ابو الفرج یحییٰ بن محمود اور عبد الوہاب بن، سبتہ اللہ نے باسناد ہماتا مسلم سے روایت کی کہ ان سے محمد بن سہل تمیمی اور ابو بکر بن اسحاق نے بیان کیا، کہ ان سے ابن ابی مریم نے اور ان سے محمد یعنی ابن مطرف ابو غسان نے ان سے ابو حازم نے ان سے سہل بن سعد نے بیان کیا کہ منذر بن ابی اسید بعد از پیدائش، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچے کو اپنی رانوں پر کھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کوئی چیز پڑی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ ادھر مبذول ہوگئی تو ابو اسید نے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، حکم دیا کہ بچے کو اٹھا لے جاؤ اور واپس کردو۔ حضور ادھر سے فارغ ہوئے، تو پوچھا بچہ کدھر ہے۔ ابو اسید نے جواب دیا، یا رسول اللہ! ہم نے واپس بھجوادیا، ہے۔ دریافت فرمایا۔ اس کا کیا نام رکھا ہے۔ انہوں نے کچھ بتایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اس کا نام منذر ہے ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔