بن مالک: ابو موسیٰ نے اجازۃً ابو علی سے انہوں نے ابو نعیم سے اُنہوں نے ابو محمد بن حبان سے، انہوں نے عبد اللہ بن محمد زکریا سے، انہوں نے سعید بن یحییٰ سے انہوں نے مسلم بن خالد سے، انہوں نے مطرف البصری سے، انہوں نے حمید بن ہلال سے انہوں نے منذر بن مالک سے روایت کی، انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کون سا صدقہ افضل ہے۔ فرمایا، چپکے سے فقیر کو دے دینا اور نا دار آدمی کا ہاتھ بٹانا۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ نیز ابو نعیم کا کہنا ہے کہ یہ شخص مجہول الاحوال ہے۔