اسلمی: ایک روایت میں منذر مذکور ہے۔ ان کا ذکر گزر چُکا ہے۔ ان سے ابو عبد الرحمان نے روایت کی ہے انہوں نے افریقہ میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اور سماع کی عزّت نصیب ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جس شخص نے صبح اُٹھ کر رضیت باللہ رَبا کہا، پھر ساری حدیث بیان کی۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔