بن راشد بن اصرم بن عبد اللہ بن زیاد بن حزن بن بالیہ بن غیظ بن سید بن مالک بن بکر بن سعد بن ضبہ ضبی: انہوں نے کوفے میں سکونت اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اور ان سے ان کے بیٹے سہم نے روایت کی اور سہم کا شمار کوفہ کے اشراف میں ہوتا تھا اور یہ ان تینوں آدمیوں میں سے ایک ہیں۔ جن کے سامنے زیاد نے مرتے وقت وصیت کی تھی۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔