بن عبد اللہ ہدیہ بن عبد العزی بن عامر بن حارث بن حارثہ بن سعد بن تیم بن مرۃ قرشی تیمی: یہ محمد بن منکدر کے والد تھے۔ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔
ابو بکر مسمار عمر بن عویس نے ابو العباس بن طلابہ سے، انہوں نے ابو القاسم عبد العزیز بن علی بن احمد انماطی سے، انہوں نے ابو طاہر مخلص سے انہوں نے یحییٰ بن صاعد سے، انہوں نے خلاد بن اسلم سے انہوں نے حریث بن سائب سے جو بنو سلمہ کے مؤذن تھے روایت کی کہ انہوں نے محمد بن منکدر سے انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جس آدمی نے کعبے کا سات بار طواف کیا اور اللہ کو یاد کیا اس کو اتنا ثواب ملے گا۔ جتنا کہ ایک غلام کو آزاد کرنے سے ملتا ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو عمر اس حدیث کو مرسل قرار دیتے ہیں، ہر چند وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پیدا ہوئے تھے۔ لیکن صحبت کا کوئی ثبوت فراہم نہیں ہوسکا۔