بن عمرو بن عطیہ بن خناء بن مبذول بن عمرو بن غنم بن مازن بن نجار انصاری۔ خزرمی، نجاری مازنی: انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ وہ محمد بن یحییٰ بن حبان کے دادا تھے۔ ان کے سر پر ایک ضرب لگنے سے ان کی زبان اور عقل متاثر ہوئی تھی چونکہ وہ تجارت پیشہ تھے۔ دھوکا کھا جاتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نصیحت کی کہ جب تم کوئی چیز بچنے لگو تو خریدار سے کہہ دیا کرو کہ مجھے دھوکا نہ دینا اور اسی طرح جب کوئی چیز خریدو۔ تو ہر سودے میں تین دن کا اختیار لے لیا کرو۔ انہوں نے ایک سو تیس سال زندگی پائی تھی۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔