ابو بکر اسماعیل نے ان کا ذکر کیا ہے اور باسنادہ محمد بن مطلب سے، انہوں نے علی بن قرین سے انہوں نے خشرم بن حسین العقیلی سے، انہوں نے عقیل ظریف العقیلی سے
انہوں نے مرہ بن عمر و سے روایت کی کہ مَیں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی اور آپ نے سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا
ہے۔ لیکن ہم کئی مقام پر بیان کر آئے ہیں کہ یہ شخص ضعیف الروایت ہے۔